حدیث نمبر: 27468
٢٧٤٦٨ - حدثنا وكيع عن ابن عون قال: سألت القاسم عن الرجل يوتر على راحلته قال: زعموا أن ابن عمر كان يوتر بالأرض (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو سواری پر وتر پڑھ لے ؟ آپ نے فرمایا : لوگ یوں کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما زمین پر وتر پڑھتے تھے اور آپ نے لفظ ” زعموا “ کا استعمال فرمایا۔

حواشی
(١) منقطع؛ القاسم لم يسمع من ابن عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27468
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27468، ترقيم محمد عوامة 26318)