حدیث نمبر: 27466
٢٧٤٦٦ - حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن ثابت قال: قلت لابن عمر: أُنهي عن نبيذ الجر؟ فقال: زعموا (ذلك) (١)، قال: قلت: أنت سمعته من رسول اللَّه ﷺ؟ فقال: زعموا ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا : کیا گھڑوں میں بنی ہوئی نبیذ سے منع کیا گیا ہے ؟ تو آپ نے فرمایا : ان لوگوں نے یوں کہا اور لفظ ” زعموا “ کا استعمال فرمایا۔ راوی کہتے ہیں : میں نے پوچھا : کیا آپ نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ان لوگوں نے یوں کہا ہے۔ اور لفظ ” زعموا “ کا آپ نے استعمال فرمایا۔

حواشی
(١) في [جـ]: (ذاك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27466
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٩٩٧)، وأحمد (٥٤٢٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27466، ترقيم محمد عوامة 26316)