مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في المصافحة عند السلام من رخص فيها باب: جن لوگوں نے سلام کے وقت مصافحہ کرنے کی رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 27379
٢٧٣٧٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن غالب قال: قلت للشعبي: إن ابن سيرين كان يكره المصافحة، قال: فقال الشعبي: كان أصحاب رسول اللَّه ﷺ يتصافحون، وإذا قدم أحدهم من سفر عانق صاحبه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت غالب فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی کے سامنے ذکر کیا کہ حضرت ابن سیرین مصافحہ کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں۔ اس پر امام شعبی نے فرمایا : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا کرتے تھے اور جب ان میں سے کوئی سفر سے واپس آتا تو وہ اپنے ساتھی سے گلے ملتا تھا۔