مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27302
باب: اس آدمی کا بیان جو کسی آدمی کے لیے لگام کوپکڑ لے
في الرجل يأخذ (للرجل) بركابه
حدیث نمبر: 27302
٢٧٣٠٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا غالب القطان ⦗٢٢٥⦘ قال: أردت يومًا أن أركب حمارًا، فجاء شعيب يمسك (لي) (١) بالركاب، فسألت الحسن (فقال) (٢): أقبل كرامة أخيك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت غالب قطان فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دن گدھے پر سوار ہونے کا ارادہ کیا تو حضرت شعیب آئے اور انہوں نے میرے لیے رکاب کو پکڑ لیا۔ میں نے اس بارے میں حسن سے پوچھا ؟ آپ نے فرمایا : اپنے بھائی کے اکرام کو قبول کرلے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) سقط من: [جـ].