مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الكحل وكم في (كل) عين؟ ومن أمر به؟ باب: سرمہ لگانے کا بیان اور ہر آنکھ میں کتنی مرتبہ لگایا جائے اور جس نے اس کا حکم دیا
حدیث نمبر: 27293
٢٧٢٩٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الحميد بن جعفر عن عمران بن أبي أنس قال: كان النبي ﷺ يكتحل بالأثمد، يكتحل اليمنى ثلاثة مراود، واليسرى (مرودين) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ابی انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اثمد سرمہ آنکھوں میں لگاتے تھے۔ تین سلائیاں دائیں آنکھ میں اور دو سلائیاں بائیں آنکھ میں لگاتے تھے۔
حواشی
(١) في [ح]: (مراودين).