مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27292

باب: سرمہ لگانے کا بیان اور ہر آنکھ میں کتنی مرتبہ لگایا جائے اور جس نے اس کا حکم دیا

في الكحل وكم في (كل) عين؟ ومن أمر به؟

حدیث نمبر: 27292
٢٧٢٩٢ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين أنه كان يكتحل اثنتين في ذه، واثنتين في ذه، وواحدة بينهما.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین اس آنکھ میں دو مرتبہ اور اس آنکھ میں دو مرتبہ سرمہ لگاتے تھے اور ایک مرتبہ ان دونوں کے درمیان میں لگاتے تھے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27292
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25035، ترقيم محمد عوامة: 26148»