مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(من) كره من قيام الرجل للرجل من مجلسه باب: کسی آدمی کا دوسرے آدمی کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ جانے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 27229
٢٧٢٢٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سالم عن ابن عمر أن النبي ﷺ قال: "لا (يقيمن) (١) أحدكم أخاه من مجلسه ثم يجلس فيه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میں سے کوئی بھی اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر اس کی جگہ میں بیٹھ جائے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے جب کوئی شخص اپنی جگہ سے کھڑا ہوجاتا تو آپ اس جگہ نہیں بیٹھتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (يقمن).