مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الثلاثة يتسار اثنان دون الآخر باب: ان تین کا بیان جن میں سے دو سرگوشی کریں تیسرے کو چھوڑ کر
حدیث نمبر: 27215
٢٧٢١٥ - حدثنا محمد بن بشر وعبد اللَّه بن نمير قالا: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا كان ثلاثة فلا يتسار اثنان دون الآخر"، وقال ابن نمير: يتناجى (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تین افراد ہوں تو ان میں دو تیسرے کے علاوہ سرگوشی ہرگز مت کریں اور حضرت ابن نمیر نے یتناج کا لفظ نقل فرمایا بمعنی سرگوشی کرنا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (عبد).