مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل (يمتشط) بالمشط العاج ويدهن بالعاج باب: اس آدمی کا بیان جو ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی کنگھی سے بال کنگھی کرے، اور ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی شیشی میں سے تیل لگائے
حدیث نمبر: 27206
٢٧٢٠٦ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن إسماعيل بن أمية (عن أمه) (١) عن ⦗١٩٨⦘ سرية لعمر بن عبد العزيز (قالت) (٢): أتيته بمدهن من عاج أو مشط (من عاج) (٣) فكرهه وقال: هو ميتة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن امیہ اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کی رازدان نے بتلایا کہ میں ان کے پاس ہاتھی کے دانت کی بنی ہوئی تیل کی شیشی لے کرگئی یا کنگھی تو آپ نے اس کو ناپسند کیا اور فرمایا یہ تو مردار ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ]، وفي [ز]: (عن أمية)، وانظر: الخبر في طبقات ابن سعد (٥/ ٤٠١)، وتاريخ دمشق (٧٠/ ٢٨٧).
(٢) في [أ، ح، ط]: (قال).
(٣) سقط من: [جـ، ز].