مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما قالوا: في النهي (عن) الوقيعة في الرجل والغيبة باب: کسی آدمی کو برا بھلا کہنے اور اس کی غیبت سے رکنے کا بیان
٢٧١٩٠ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم قال: حدثنا العلاء عن أبيه عن أبي هريرة عن رسول اللَّه ﷺ أنه (قيل) (٢) (له) (٣): ما الغيبة يا رسول اللَّه؟ قال: [" (ذكرك) (٤) أخاك بما يكره" قال: أفرأيت إن كان في أخي ما أقول يا رسول اللَّه؟ قال] (٥): "إن كان في أخيك ما تقول فقد اغتبته، وإن لم يكن فيه ما تقول فقد بهته" (٦).حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! غیبت کیا چیز ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کہ تو اپنے بھائی کی وہ بات ذکر کرے جس کو وہ ناپسند کرتا ہو، آپ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اگر وہ بات میرے بھائی میں موجود ہو تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم جو بات کرتے ہو اگر وہ تمہارے بھائی میں موجود ہے تو تحقیق تم نے اس کی غیبت بیان کی اور جو بات تم کرتے ہو اگر وہ تمہارے بھائی میں موجود نہیں ہے تو تحقیق تم نے اس پر بہتان باندھا ہے۔