مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27189
باب: کسی آدمی کو برا بھلا کہنے اور اس کی غیبت سے رکنے کا بیان
ما قالوا: في النهي (عن) الوقيعة في الرجل والغيبة
حدیث نمبر: 27189
٢٧١٨٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس أن عمرو بن العاص مر على بغل ميت فقال لأصحابه: (لأن) (١) يأكل أحدكم من هذا حتى (يملأ) (٢) بطنه خير من أن يأكل لحم أخيه المسلم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن العاص ایک مردار خچر کے پاس سے گزرے تو اپنے اصحاب سے فرمایا کہ تم میں سے کوئی ایک اس کو کھائے یہاں تک کہ اس کا پیٹ بھر جائے یہ بہت بہتر ہے اس بات سے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کا گوشت کھائے۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (أن).
(٢) في [ح، ط]: (يملي).