مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما قالوا: في النهي (عن) الوقيعة في الرجل والغيبة باب: کسی آدمی کو برا بھلا کہنے اور اس کی غیبت سے رکنے کا بیان
حدیث نمبر: 27187
٢٧١٨٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن يحيى بن الحصين عن طارق بن شهاب قال: كان بين خالد بن الوليد وبين سعد كلام، قال: فتناول رجل خالدًا عند سعد، قال: (فقال) (١) سعد: مه، فإن ما بيننا لم يبلغ ديننا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید اور حضرت سعد کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوئی ، تو ایک آدمی حضرت سعد کے پاس حضرت خالد کو بُرا بھلا کہنے لگا، حضرت سعد نے فرمایا : رک جاؤ، بیشک جو لڑائی ہمارے درمیان ہے وہ ہمارے دین تک نہیں پہنچتی !
حواشی
(١) في [ط]: (فقام).