مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يجلس ويجعل إحدى رجليه على الأخرى باب: اس آدمی کا بیان جو اس طریقہ سے بیٹھے کہ اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ لے
حدیث نمبر: 27164
٢٧١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عبد الرحمن ابن الأسود عن عمه قال: رأيت ابن مسعود في الأراك مستلقيا واضعا إحدى رجليه على الأخرى وهو يقول: ﴿لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ﴾ [يونس: ٨٥] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اسود کے چچا فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو پیلو کے درخت کے نیچے گوٹ مار کر بیٹھے ہوئے دیکھا کہ آپ اپنی ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھے ہوئے تھے اور یہ دعا پڑھ رہے تھے۔ (اے ہمارے رب ہمیں ظالم قوم کے لیے فتنہ نہ بنا) ۔