مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما يؤمر به الرجل من إعفاء اللحية والأخذ من (الشارب) باب: ان روایات کا بیان جن میں آدمی کو داڑھی بڑھانے اور مونچھ کے چھانٹنے کا حکم دیا گیا
حدیث نمبر: 27148
٢٧١٤٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن عبد العزيز بن عمر قال: سئل عمر بن عبد العزيز: ما السنة في (قص) (١) الشارب؟ (قال) (٢): يقص حتى يبدو الإطار ويقطع فضل الشاربين (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز سے پوچھا گیا : مونچھ کے کاٹنے میں سنت طریقہ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اتنی کاٹو کہ لمبائی ظاہر ہوجائے اور مگر جو ہونٹوں سے زائد ہو اس کو کاٹ لو۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (فضل).
(٢) في [جـ، ز]: تكررت.