مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27122
باب: بعض لوگوں نے کہا کہ آدمی اپنی سواری کے سینہ کا اور اپنے بستر کا زیادہ حق دار ہے
ما قالوا: في الرجل أحق (بصدر) دابته وفراشه
٢٧١٢٢ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا حبيب بن شهيد عن عبد اللَّه بن بريدة أن معاذ بن جبل أتى النبي ﷺ بدابة ليركبها، فقال رسول اللَّه ﷺ: "رب (الدابة) (١) أحق بصدرها" قال: فقال: معاذ فهي لك يا نبي اللَّه فركب النبي ﷺ (٢) وأردف معاذًا (٣).حضرت عبد اللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سواری کا جانور لائے ، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس پر سوار کریں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : جانور کا مالک اس کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حقدار ہے، حضرت معاذ نے عرض کیا : اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! یہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہے۔ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر سوار ہوگئے اور حضرت معاذ کو اپنے پیچھے بٹھا لیا۔