مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما قالوا: في الرجل أحق (بصدر) دابته وفراشه باب: بعض لوگوں نے کہا کہ آدمی اپنی سواری کے سینہ کا اور اپنے بستر کا زیادہ حق دار ہے
حدیث نمبر: 27122
٢٧١٢٢ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا حبيب بن شهيد عن عبد اللَّه بن بريدة أن معاذ بن جبل أتى النبي ﷺ بدابة ليركبها، فقال رسول اللَّه ﷺ: "رب (الدابة) (١) أحق بصدرها" قال: فقال: معاذ فهي لك يا نبي اللَّه فركب النبي ﷺ (٢) وأردف معاذًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سواری کا جانور لائے ، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس پر سوار کریں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : جانور کا مالک اس کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حقدار ہے، حضرت معاذ نے عرض کیا : اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! یہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہے۔ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر سوار ہوگئے اور حضرت معاذ کو اپنے پیچھے بٹھا لیا۔
حواشی
(١) في [ح]: (دابه).
(٢) في [جـ]: زيادة ﷺ.