مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما قالوا: في التصبح: نومة الضحى وما جاء فيها باب: جن لوگوں نے صبح کے وقت سونے کو نومۃ الضحٰی کہا ، اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
حدیث نمبر: 27087
٢٧٠٨٧ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن أبي سفيان قال: التقى بن الزبير (وعبيد) (١) بن عمير فتذاكر أشياء فقال له الآخر: (أما) (٢) علمت أن الأرض تعج إلى ربها من نومة (علمائها) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر اور حضرت عبید بن عمیر آپس میں ملے اور آپس میں کچھ مذاکرہ کیا، پھر دوسرے نے ان کو کہا، کیا تم جانتے ہو کہ زمین اپنے رب کو چیخ کر علماء کی نیند کے بارے میں بتلاتی ہے۔
حواشی
(١) في [ح]: (وعبد).
(٢) في [ح]: (ما).
(٣) في [هـ]: (غلمانها).