مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27066

باب: ان روایات کا بیان جو پڑوسی کے حق کے بارے میں منقول ہیں

ما جاء في حق الجوار

حدیث نمبر: 27066
٢٧٠٦٦ - (حدثنا) (١) وكيع قال: حدثنا جعفر بن برقان عن ميمون (بن) (٢) مهران قال: كان رجل من المسلمين يصوم فكان يجعل (٣) لسحوره (قرصًا) (٤) فجاءت الشاة فأخذت القرص، (فقامت) (٥) المرأة ففكت (لحييَّ) (٦) الشاة فأخذت القرص (فثغت) (٧) الشاة فقال الرجل: ما يدريك ما بلغ (ثغاؤها) (٨) من أذى جارك؟.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی روزے رکھتا تھا اور سحری کے لیے روٹی کا ایک ٹکڑا رکھتا تھا ۔ پس بکری آئی اور اس نے روٹی کا ٹکڑ ا لے لیا، اتنے میں اس کی بیوی نے کھڑے ہو کر بکری کے دونوں جبڑے کھولے اور اس سے روٹی کا ٹکڑا لے لیا، تو بکری نے چیخنا چلانا شروع کردیا۔ اس آدمی نے کہا : تجھے کیا معلوم کہ اس کے چیخنے سے تیرے پڑوسی کو کتنی تکلیف پہنچی ہوگی ؟

حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [أ، ح، ز]: زيادة (له).
(٤) في [جـ]: (قرص).
(٥) في [جـ]: (فجاءت).
(٦) في [ط، هـ]: (لحيتي).
(٧) في [أ، ز]: (فتبعت)، ووجد في حاشية [أ، ح]: (لعله فثغت).
(٨) في [ح، هـ]: (ثغاها).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27066
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 25933»