مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27054
باب: ان روایات کا بیان جو والدین سے نیک سلوک کے بارے میں ذکر کی گئیں
ما ذكر في بر الوالدين
حدیث نمبر: 27054
٢٧٠٥٤ - (حدثنا) (١) غندر عن شعبة عن الحكم عن ميمون بن أبي شبيب قال: قيل لمعاذ بن جبل: ما حق الوالد على الولد؟ قال: لو خرجت من أهلك ومالك ما أديت حقهما (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن ابی شبیب فرماتے ہیں کہ حضر ت معاذ بن جبل سے پوچھا گیا : اولاد پر والد کا کیا حق ہے ؟ آپ نے فرمایا : اگر تم ان کے لیے اپنے گھر والوں سے اور اپنے مال سے نکل جاؤ تب بھی تم نے ان کا حق ادا نہیں کیا۔
حواشی
(١) في [ط]: (عن).
(٢) منقطع؛ ميمون لا يروي عن معاذ.