مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في بر الوالدين باب: ان روایات کا بیان جو والدین سے نیک سلوک کے بارے میں ذکر کی گئیں
٢٧٠٥٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن محمد بن طلحة ابن معاوية بن (جاهمة) (١) السلمي عن أبيه قال: أتيت رسول اللَّه ﷺ فقلت: يا رسول اللَّه إني أريد الجهاد معك (في سبيل اللَّه) (٢) قال: فقال: "أمك حية؟ "، (قال) (٣): ⦗١٥٤⦘ قلت: نعم، يا رسول اللَّه قال: "الزم (رجلها) (٤) فثم الجنة" (٥).حضرت محمد بن طلحہ بن معاویہ بن جاھمۃ السلمی فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے فرمایا : کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور میں نے عرض کیا :ـ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں آپ کے ساتھ اللہ کے راستہ میں جہاد کے لیے جانا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا :ـ کیا تمہاری والدہ زندہ ہیں ؟ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ان کے پاؤں کو لازم پکڑ لو (خدمت کرو) پس وہاں جنت ہے۔