مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27051

باب: ان روایات کا بیان جو والدین سے نیک سلوک کے بارے میں ذکر کی گئیں

ما ذكر في بر الوالدين

حدیث نمبر: 27051
٢٧٠٥١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد ﴿فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ﴾ [الإسراء: ٢٣]، قال: إذا بلغا من الكبر ما كان يليان منه في الصغر فلا تقل لهما أف.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے اس آیت کا معنی یوں بیان کیا، آیت { فَلاَ تَقُلْ لَہُمَا أُفٍّ } جب وہ دونوں بڑھاپے کی اس حالت کو پہنچ جائیں کہ اسے ان کی ویسی ہی دیکھ بھال کرنی پڑے جیسی وہ بچپن میں اس کی کیا کرتے تھے تو یہ ان دونوں کو اُف مت کہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27051
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 25919»