مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في بر الوالدين باب: ان روایات کا بیان جو والدین سے نیک سلوک کے بارے میں ذکر کی گئیں
٢٧٠٤٤ - حدثنا شريك عن عمارة بن القعقاع وابن شبرمة عن أبي (زرعة) (١) عن أبي هريرة قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه نبئني (بأحق) (٢) الناس مني بحسن الصحبة؟ فقال: "نعم وأبيك (٣) (لتنبأن) (٤) أمك"، [قال: ثم (من) (٥)؟ قال: "أمك"] (٦)، قال: ثم (من) (٧)، قال: "أبوك" (٨).حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آکر عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے بتلائیے کہ لوگوں میں سب سے زیادہ میرے حسن سلوک کا کون حقدار ہے ؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! تیرے باپ کی قسم ! تجھے ضرور خبر دی جائے گی ، تیری ماں سب سے زیادہ حقدار ہے۔ اس شخص نے پوچھا : پھر کون ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تیری ماں اس نے پوچھا : پھر کون ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تیری ماں ! اس نے پوچھا : پھر کون ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تیرا باپ۔