مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما قالوا: في البر وصلة الرحم باب: بعض لوگوں نے نیکی اور صلہ رحمی کے بارے میں یوں فرمایا
حدیث نمبر: 27035
٢٧٠٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن محمد (بن) (١) عبد الجبار عن محمد بن كعب القرظي عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "الرحم شجنة من الرحمن تجيء يوم القيامة تقول: يا رب قطعت، (يا رب ظلمت) (٢)، يا رب أسيء إلي" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رشتہ داری رحمن کی ذات سے مختلط ہے یہ قیامت کے دن آئے گی اور کہے گی۔ اے پروردگار، مجھے توڑا گیا، اے پروردگار ! مجھ پر ظلم کیا گیا، اے پروردگار ! مجھ سے برا سلوک روا رکھا گیا۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ح].
(٣) مجهول؛ لجهالة محمد بن عبد الجبار، وبنحوه أخرجه البخاري (٥٩٨٨)، ومسلم (٢٥٥٤).