مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27036
باب: بعض لوگوں نے نیکی اور صلہ رحمی کے بارے میں یوں فرمایا
ما قالوا: في البر وصلة الرحم
حدیث نمبر: 27036
٢٧٠٣٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا موسى بن عبيدة قال: حدثنا المنذر بن جهم الأسلمي عن نوفل بن مساحق عن أم سلمة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "الرحم شجنة آخذة بحجزة الرحمن تناشد حقها فيقول: ألا ترضين أن أصل من وصلك وأقطع من قطعك، من وصلك فقد وصلني، ومن قطعك فقد قطعني" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رشتہ داری ایک شاخ ہے جو رحمن کے حجزہ (کمر بند) کو تھامے ہوئے اپنے حق کے بارے میں التجا کرتی ہے، پس وہ (رحمن) فرماتا ہے : کیا تو اس پر راضی نہیں کہ میں اس شخص کو جوڑوں جو تجھے جوڑے اور اس شخص کو کاٹ دوں جو تجھے توڑے ؟ جو شخص تجھے جوڑتا ہے اس نے مجھے جوڑا، اور جو تجھے توڑتا ہے اس نے مجھے توڑا۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة المنذر بن جهم الأسلمي، وموسى ضعيف، أخرجه الطبراني ٢٣/ (٩٧٠)، وابن أبي عاصم في السنة (٥٣٧)، وابن عساكر (٦٢/ ٢٩٣)، ثم خولف فيه فقد رواه جماعة عن نوفل عن سعيد بن زيد، كذا أخرجه أحمد (١٦٥١)، والبزار (١٢٦٥)، والحاكم ٤/ ١٥٧، والشاشي (٢٠٥)، والطبراني (٣٥٧)، والبيهقي في شعب الإيمان (٦٧١٠)، وابن قانع ١/ ٢٦٠، والضياء في المختارة (١١٠٥).