مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في الحياء وما جاء فيه باب: ان روایات کا بیان جو حیا اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 26980
٢٦٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن سهيل عن عبد اللَّه بن دينار عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الإيمان بضع وستون بابًا أو بضع وسبعون بابًا، أعظمها لا إله إلا اللَّه، وأدناها إماطة الأذى عن الطريق، والحياء شعبة من الإيمان" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایمان کے ساٹھ سے اوپر دروازے ہیں، یا فرمایا : ایمان کے ستر سے کچھ اوپر دروازے ہیں۔ ان میں سب سے عظیم ترین ! لا الہ الا اللّٰہ کا کہنا ہے۔ اور سب سے ادنی ترین ! راستہ سے تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا ہے۔ اور حیا بھی ایمان کا ایک شعبہ ہے۔