مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26978
باب: ان روایات کا بیان جو اچھے اخلاق اور بُرے اخلاق کے مکروہ ہونے کے بارے میں ذکر کی گئیں
ما ذكر في حسن الخلق وكراهية الفحش
٢٦٩٧٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا شريك عن خلف بن حوشب عن ميمون بن مهران قال: قلت لأم الدرداء (أسمعت) (٢) من النبي ﷺ (٣) (شيئًا) (٤)؟ قالت: نعم. دخلت عليه وهو جالس -أو قالت: في المسجد أو ذكرت غيره- فسمعته (يقول) (٥): "أول ما يوضع في الميزان الخلق الحسن" (٦).حضرت میمون بن مھران فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام الدرداء سے پوچھا : کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی حدیث سنی ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی، اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے یا فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے یا کوئی اور بات ذکر فرمائی۔ پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سُنا : ترازو میں سب سے پہلے اچھے اخلاق کو رکھا جائے گا۔