مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في الرفق والتؤدة باب: ان روایات کا بیان جو نرمی اور محبت کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 26951
٢٦٩٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ثور عن خالد بن معدان قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه رفيق يحب الرفق، ويعطي عليه، ويعين عليه ما لا يعين على العنف" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن معدان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ نرم برتاؤ والے ہیں، نرمی کو پسند فرماتے ہیں۔ اور اس پر اپنی عطاء سے نوازتے ہیں اور نرمی کی صورت میں مدد فرماتے ہیں جو کہ سختی کی صورت میں نہیں فرماتے ۔