مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
الرجل يتكئ على (المرافق) المصورة باب: تصویروں والے تکیے پر ٹیک لگانا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 26935
٢٦٩٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: كان في مجلس محمد وسائد فيها تماثيل عصافير، (فكان) (١) (أناس) (٢) يقولون في ذلك فقال: (محمد) (٣): إن هؤلاء قد أكثروا فلو حولتموها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد کی مجلس گاہ میں کچھ تکیے تھے جن پر پرندوں کی تصویریں تھیں ، لوگ ان سے اس بارے میں سوال کیا کرتے تھے، محمد نے فرمایا کہ لوگوں نے اس بارے میں بہت سی باتیں کرنا شروع کردی ہیں تم انہیں ہٹا ہی دو تو اچھا ہے۔
حواشی
(١) في [ط]: (فكانوا).
(٢) في [ط]: (ليس).
(٣) سقط من: [ط].