مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
في طول القميص كم هو؟ وإلى أين هو في جره؟ باب: قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
حدیث نمبر: 26452
٢٦٤٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن عمرو ابن مهاجر قال: كانت (قمص) (١) عمر بن عبد العزيز و (ثيابه) (٢) ما بين الكعب والشراك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مہاجر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کی قمیص اور آپ کے کپڑے ٹخنے اور تسمیہ باندھنے کی جگہ کے درمیان ہوتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (قميص).
(٢) في [هـ]: (جبابه).