کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قمیص کی لمبائی میں کہ کتنی ہو اور اپنے کھینچنے میں کہاں تک ہو
٢٦٤٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن عمرو ابن مهاجر قال: كانت (قمص) (١) عمر بن عبد العزيز و (ثيابه) (٢) ما بين الكعب والشراك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مہاجر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کی قمیص اور آپ کے کپڑے ٹخنے اور تسمیہ باندھنے کی جگہ کے درمیان ہوتے تھے۔
٢٦٤٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن ابن أبي (رواد) (١) (عن سالم) (٢) عن أبيه عن النبي ﷺ قال: "الإسبال في الإزار والقميص والعمامة، من جر (منها شيئًا) (٣) خيلاء لم ينظر اللَّه إليه يوم القيامة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم ، اپنے والد کے واسطہ سے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” اسبال (کپڑے کو لٹکانا) ازار، قمیص اور عمامہ میں ہوتا ہے۔ جو شخص ان میں سے کسی چیز کو تکبر کی وجہ سے کھینچے گا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ “
٢٦٤٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك بن أبي سليمان عن سليمان الأحول عن مجاهد قال: جر القميص والإزار سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ قمیص اور ازار کو کھینچنا برابر ہے۔
٢٦٤٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد (قال) (١): أخبرنا إسماعيل عن شعيب ابن يسار قال: ذكروا عند عكرمة (جر) (٢) القميص والإزار فقال: هو واللَّه (شر وأشر) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعیب بن یسار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت عکرمہ کے پاس، قمیص اور ازار کو کھینچنے کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا : بخدا ! یہ تو شر ہے ۔ بڑا شر ہے۔
٢٦٤٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي هاشم عن طاوس، قال: كان قميصه فوق الإزار، والرداء فوق القميص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس کے بارے میں روایت ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ ان کی قمیص ازار سے اوپر ہوتی تھی اور چادر، قمیص سے اوپر ہوتی تھی۔
٢٦٤٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن داود بن قيس قال: رأيت القاسم قميصه إلى الكعب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داؤد بن قیس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کی قمیص کو ٹخنوں تک دیکھا۔
٢٦٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن أبي عوانة عن مغيرة قال: كان إبراهيم قميصه على ظهر القدم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ابراہیم کی قمیص ان کے قدم کی پشت پر ہوتی تھی۔
٢٦٤٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن عمير قال: رأيت قميص سمالم مشمرًا فوق الكعبين فقال: إني رأيت ابن عمر (كان) (١) قميصه هكذا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عمیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کی قمیص کو ٹخنوں سے اوپر چڑھا دیکھا۔ اور انہوں نے فرمایا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ ان کی قمیص بھی ایسی ہی تھی۔