مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26451
باب: جو حضرات غیر مزکّٰی موزے اور جوتے پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے
من كان يكره لبس الخفاف والنعال التي لم (تذك)
حدیث نمبر: 26451
٢٦٤٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن أشعث عن محمد قال: ⦗٥٣٢⦘ كان ممن يكره الصلاة فيما لم (يذك) (١): عمر وابن عمر وعمران بن حصين وعائشة (وأسير) (٢) بن جابر (٣).مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ غیر مذبوح چیز میں نماز کو مکروہ سمجھتے تھے ان میں حضرت عمر ، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ، حضرات عمران بن حصین ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت اسیر بن جابر شامل ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (تذكا).
(٢) في [أ، جـ، ح، هـ]: (أسيد).