مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص في العلم من الحرير في الثوب باب: جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26290
٢٦٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن همام عن قتادة عن إسماعيل بن عمران العبدي قال: رأيت على سعيد بن المسيب (طيلسانًا مدبجًا) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عمران عبدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب پر دیباج لگی ہوئی شال دیکھی۔
حواشی
(١) في [أ، ز، ط]: (طيلسان مدبج)، وفي [ح]: (طيلسان).