مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26291

باب: جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں

من رخص في العلم من الحرير في الثوب

حدیث نمبر: 26291
٢٦٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن ابن عون قال: رأيت على القاسم عمامة علمها حرير أبيض.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم (کے سر) پر ایک ایسا عمامہ دیکھا جس میں سفید ریشم کا نشان لگا ہوا تھا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26291
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 25182»