مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
من كره النفخ في الطعام والشراب باب: جو لوگ کھانے پینے میں پھونک مارنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 25750
٢٥٧٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك قال: كنت في مجلس (من مجالس) (١) الأنصار فأتى بعضهم بشراب فلما أراد أن يشرب نفخ فيه فقال: بعض القوم مهلا فإن رسول اللَّه ﷺ كان ينهى عنه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں ہم انصار کی ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ان میں سے کسی کے پاس کوئی مشروب لایا گیا۔ جب اس نے اس مشروب کو پینا چاہا تو اس میں پھونک ماری۔ اس پر کچھ دیگر حضرات نے کہا۔ چھوڑ دو کیونکہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے منع کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، هـ، ح].
(٢) منقطع؛ سماك لا يروي عن الصحابة.