حدیث نمبر: 25679
٢٥٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن (السائب) (١) عن ميسرة قال: رأيت عليا (يشرب) (٢) قائما، فقلت: شربت قائما؟ فقال: (إن) (٣) شربت قائما (لقد) (٤) رأيت رسول اللَّه ﷺ (يشرب) (٥) قائما، ولأن شربت قاعدا (فلقد) (٦) رأيت رسول اللَّه ﷺ يشرب قاعدا (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت میسرۃ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتے ہوئے دیکھا، تو میں نے عرض کیا۔ آپ کھڑے ہو کر پی رہے ہیں ؟ اس پر انہوں نے فرمایاَ البتہ اگر میں کھڑے ہو کر پی رہا ہوں تو تحقیق میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھڑے ہونے کی حالت میں پیتا ہوا دیکھا ہے اور اگر میں بیٹھ کر پیتا ہوں تو تحقیق میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیٹھ کر پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
حواشی
(١) كذا في [جـ]: وفي بقية النسخ: (المسيب).
(٢) في [جـ، ز]: (شرب).
(٣) في [أ، ح، ط]: (إني).
(٤) سقط من [ز]، وفي [هـ]: (فقد).
(٥) في [جـ]: (لشرب).
(٦) في [ز، ط]: (لقد).