حدیث نمبر: 25658
٢٥٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن يحيى بن سعيد عن النعمان بن أبي عياش قال: (أرسلنا) (١) إلى (عبد اللَّه) (٢) بن (عمرو) (٣) (نسأله) (٤) عن أي الكبائر أكبر؟ فقال: الخمر، (فأعدنا) (٥) إليه الرسول فقال: الخمر، إنه من شربها لم تقبل له صلاة سبعًا، فإن سكر لم تقبل له صلاة أربعين يومًا، (فإن مات فيها مات) (٦) ميتة جاهلية (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت نعمان بن ابی عیاش سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی طرف ایک قاصد اس غرض سے بھیجا کہ ہم نے آپ سے یہ سوال کیا کہ کبیرہ گناہوں میں سے کون سا گناہ زیادہ بڑا ہے ؟ انہوں نے جواب ارشاد فرمایا : شراب۔ ہم نے پھر دوبارہ ان کی طرف قاصد بھیجا تو انہوں نے پھر فرمایا : شراب۔ کیونکہ جو شخص شراب نوشی کرتا ہے تو اس کی سات دن تک نماز قبول نہیں کی جاتی اور اگر اس کو شراب سے نشہ بھی ہوجائے تو پھر اس کی چالیس دن تک کی نماز قبول نہیں ہوتی اور اگر اس دوران وہ مرجائے تو جاہلیت کی موت مرے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (أرسلت).
(٢) في [ز]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [ط، هـ]: (عمر).
(٤) (سأله) في: [ط]، (وسأله) في [ز].
(٥) (فأوعدنا) في [ط].
(٦) في [ط، هـ]: (فإن مات؛ مات فيها).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25658
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25658، ترقيم محمد عوامة 24564)