مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه باب: کچی ، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
حدیث نمبر: 25588
٢٥٥٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن عكرمة عن (ابن) (١) عباس أنه كان يكره البسر وحده، وأن يجمع بينه وبين التمر، ولا يرى بأسًا بالتمر والزبيب، ويقول: حلالان اجتمعا (و) (٢) تفرقا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اکیلے نیم پختہ کھجور کو ناپسند کرتے تھے۔ اور اس بات کو بھی ناپسند کرتے تھے کہ نیم پختہ اور پختہ کھجور کو اکٹھا کیا جائے۔ لیکن وہ کشمش اور کھجور کو اکٹھے کرنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے اور فرماتے تھے، یہ دونوں حلال چیزیں ہیں، اکٹھی ہوں یا علیحدہ علیحدہ ہوں۔ راوی کہتے ہیں حسن کھجور اور کشمش کو جمع کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) في [جـ]: (أو).