مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25562
٢٥٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يعلى بن عطاء قال: سمعت أعرابيا (سأل) (١) سعيد بن المسيب عن الطلاء على النصف (فكرهه) (٢) وقال: عليك باللبن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک دیہاتی کو سُنا کہ و ہ حضرت سعید بن مسیب سے آدھی رہ جانے والی طلاء کے بارے میں سوال کر رہا تھا ؟ تو حضرت سعید بن مسیب نے اس کو ناپسند سمجھا اور فرمایا : تمہیں دودھ لازم پکڑ نا چاہیے۔
حواشی
(١) في [أ، ح]: (يسأل).
(٢) سقط من: [ط].