مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25560
٢٥٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (سعد) (١) بن أوس عن أنس بن سيرين قال: كان أنس بن مالك سقيم البطن، فأمرني أن أطبخ له طلاء حتى ذهب ثلثاه وبقي ثلثه، فكان (يشرب) (٢) منه (الشربة) (٣) على إثر الطعام (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن سیرین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا پیٹ خراب تھا۔ پس انہوں نے مجھے اس بات کا حکم دیا کہ میں ان کے لئے طلاء کو اس قدر پکاؤں کہ اس کا دو تہائی حصہ ختم ہوجائے اور ایک تہائی حصہ رہ جائے، پس حضرت انس اس طلاء میں سے کھانے کے بعد ایک گھونٹ پیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [جـ، ح]: (سعيد).
(٢) في [ط]: (شرب).
(٣) في [ط]: (يشربه).