حدیث نمبر: 25505
٢٥٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن يحيى ابن الحارث التيمي عن عمرو بن عامر عن أنس قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن النبيذ في هذه الظروف ثم قال: "نهيتكم عن النبيذ فاشربوا فيما شئتم، من شاء أوكى سقاءه على إثم" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان برتنوں میں نبیذ سے منع کیا تھا۔ لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے تمہیں نبیذ سے منع کیا تھا لیکن اب تم جس میں چاہو پیو۔ جو چاہے اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔ “
حواشی
(١) في [ز]: (عبد الرحمن).