مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
في الرخصة في النبيذ، ومن شربه باب: نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
٢٥٤٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي إسحاق قال: أعرست، فدعوت أصحاب علي وأصحاب عبد اللَّه، من أصحاب علي: عمارة بن عبد وهبيرة بن (يريم) (١) والحارث الأعور، ومن أصحاب عبد اللَّه: علقمة بن قيس وعبد الرحمن بن يزيد (وعبد اللَّه) (٢) بن ذئب، فنبذت لهم في الخوابي، فكانوا يشربون منها، فقلت: وهم يرونها؟ قال: نعم، ينظرون إليها.حضرت ابو اسحق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ولیمہ کیا تو میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں کو بلایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں سے عمارہ بن عبد، ہبیرہ بن یریم، اور حارث بن اعور کو بلایا اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں میں سے علقمہ بن ق سے، عبد الرحمن بن یزید، اور عبد اللہ بن ذئب کو بلایا، پس میں نے ان کے لئے مٹکوں میں نبیذ تیار کی پس وہ ان مٹکوں میں سے پیتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے کہا۔ وہ مٹکوں کو دیکھ رہے تھے ؟۔ ابو اسحق نے کہا۔ ہاں۔ وہ مٹکوں کو دیکھ رہے تھے۔