مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
في شرب العصير: من كرهه إذا غلى باب: عصری (کسی شئی کا شیرہ ، عرق وغیرہ) پینے کے بیان میں جو لوگ اس کو ناپسند کرتے ہیں جب کہ یہ جوش مارنے لگے
حدیث نمبر: 25412
٢٥٤١٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا غلى فلا تشربه] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہم سے روایت ہے۔ کہتے ہیں جب عصیر جوش مارنے لگے تو پھر تم اس کو نہ پیو۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، هـ].