مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
ما ذكر عن النبي ﷺ فيما نهى عنه من الظروف باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
حدیث نمبر: 25354
٢٥٣٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الملك ابن نافع قال: سألت ابن عمر عن الطلاء يطيخ، فقال: لا بأس، قلت: إنه (في) (١) مزفت، قال: لا تشربه في مزفت (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن نافع سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پختہ طلاء کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا۔ کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے پوچھا۔ اگر یہ مزفّت۔ برتن۔ میں ہو ؟ تو انہوں نے فرمایا۔ تم مزفت میں نبیذ نہ پیو۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].