مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25311
باب: جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه
٢٥٣١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن معاوية بن صالح قال: حدثنا حاتم بن حريث عن مالك بن أبي مريم قال: تذاكرنا الطلاء فدخل علينا ⦗٢٢٧⦘ عبد الرحمن بن غنم فتذاكرناه فقال: حدثني أبومالك الأشجعي أن رسول اللَّه ﷺ يقول: " (يشرب) (١) أناس من أمتي الخمر يسمونها بغير اسمها، يضرب على رؤوسهم بالمعازف و (القينات) (٢)، يخسف اللَّه بهم الأرض، ويجعل منهم القردة والخنازير" (٣).حضرت مالک بن ابی مریم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم نے باہم طلاء (انگور کے شیرہ کا پختہ مشروب) کا تذکرہ کیا۔ اس دوران عبد الرحمن بن غنم ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان کو بھی مذاکرہ میں شریک کرلیا۔ تو انہوں نے فرمایا : مجھ سے ابومالک اشجعی نے بیان کیا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت میں سے کچھ لوگ شراب نوشی کریں گے لیکن وہ اس کا نام شراب نہیں رکھیں گے، ان کے سروں پر باجوں اور مغنیا ت کو بجایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کو زمین مین دھنسا دیں گے اور ان میں سے (کچھ کو) بندر اور خنزیر بنادیا جائے گا۔ “