حدیث نمبر: 25187
٢٥١٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (المسعودي) (١) (عن) (٢) سهل (أبي) (٣) (الأسد) (٤) عن عبد اللَّه بن عتبة، قال: جاء (ظئر) (٥) لنا إلى عبد اللَّه بصبي لهم قد سقطت لهاته، (فأرادوا) (٦) أن يقطعوها، فقال: ابن مسعود لا تقطعوها، ولكن إن كان في أجله تأخير برأ، وإلا لم تكونوا قطعتموها (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عتبہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہماری ایک دائی ، حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس اپنا ایک بچہ لے کر حاضر ہوئی جس کے حلق کا کوا گر چکا تھا اور ان لوگوں کا ارادہ اس گرے ہوئے کوے کو کاٹنے کا تھا۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم اس کو نہ کاٹو۔ ہاں اگر اس کی موت میں کچھ تاخیر ہوئی تو یہ صحت یاب ہوجائے گا بصورت دیگر تم نے اس کو کاٹا تو نہیں ہوگا۔
حواشی
(١) في [ط]: (المسعود).
(٢) في [ط]: (بن).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (ابن).
(٤) في [ز]: (الأسود).
(٥) في [هـ]: (طبي).
(٦) في [ز]: (فأراد).