حدیث نمبر: 25172
٢٥١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا شيبان عن قتادة عن الحسن عن عمران بن حصين عن ابن مسعود (قال) (١): تحدثنا عند ⦗١٨٣⦘ رسول اللَّه ﷺ ذات ليلة فقال النبي ﷺ: "سبعون ألفًا يدخلون الجنة لا حساب عليهم: الذين لا يكتوون (ولا يسترقون) (٢) ولا يتطيرون وعلى ربهم يتوكلون" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن مسعود سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ہم ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ستر ہزار لوگ جنت میں یوں داخل ہوں گے کہ ان پر کوئی حساب و کتاب نہیں ہوگا۔ یہ وہ لوگ ہوں گے جو داغ نہیں لگوائیں گے اور نہ ہی تعویذ کروائیں گے اور نہ ہی بدفالی کریں گے بلکہ وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ کریں گے۔

حواشی
(١) ساقطة في: [هـ].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) منقطع؛ الحسن لم يثبت سماعه من عمران، أخرجه أحمد (٣٩٨٧)، وعبد الرزاق (١٩٥١٩)، وابن حبان (٦٠٨٤)، والطيالسي (٤٠٤)، والبزار (٣٥٣٨/ كشف)، وأبو يعلى (٥٣١٨)، والطبراني (٩٧٦٧)، والشاشي (٦٦٠).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25172
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25172، ترقيم محمد عوامة 24091)