مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25142
باب: جو لوگ نظر کے دم کی اجازت دیتے ہیں
من رخص في الرقية من العين
٢٥١٤٢ - وقال الزهري: (إن) (١) هذا من العلم، (تغسل) (٢) الذي عانه، قال: يؤتى بقدح (من) (٣) ماء فيدخل يده في القدح فيمضمض ويمجه في القدح، ⦗١٦٩⦘ ويغسل وجهه في القدح، ثم (يصب) (٤) بيده اليسرى على كفه اليمنى، ثم بيده اليمنى على كفه اليسرى، ويدخل يده (اليسرى) (٥) فيصب على مرفق يده اليمنى [وبيده اليمنى على مرفق يده اليسرى، ثم يغسل قدمه اليمنى ثم يغسل يده اليمنى] (٦)، فيغسل (قدمه) (٧) اليسرى، ثم (يدخل) (٨) (يده) (٩) اليمنى فيغسل الركبتين، ويأخذ (داخلة) (١٠) إزاره فيصب على رأسه صبة واحدة، ولا (يدع) (١١) القدح حتى يفرغ.حضرت زہری فرماتے ہیں: علم کی بات یہ ہے کہ غسل وہ شخص کرتا ہے جس نے نظر لگائی ہے۔ فرماتے ہیں کہ ایک پیالہ میں پانی لایا جائے، پھر وہ اپنا ہاتھ پیالہ میں ڈالے، کلی کرے اور اسے پیالہ میں ہی گرا دے، اور اپنا چہرہ پیالہ میں دھوئے۔ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے اپنی دائیں ہتھیلی پر پانی ڈالے، پھر دائیں ہاتھ سے اپنی بائیں ہتھیلی پر پانی ڈالے، اور اپنا بایاں ہاتھ ڈال کر اپنی دائیں کہنی پر پانی ڈالے اور دائیں ہاتھ سے اپنی بائیں کہنی پر پانی ڈالے۔ پھر اپنا دایاں قدم دھوئے، پھر اپنا دایاں ہاتھ دھوئے، پھر اپنا بایاں قدم دھوئے۔ پھر دایاں ہاتھ ڈالے اور دونوں گھٹنے دھوئے، اور اپنے ازار کا اندرونی حصہ پکڑے، پھر اس کے سر پر ایک ہی مرتبہ یہ پانی انڈیل دیا جائے، اور پیالے کو خالی ہونے تک نہ چھوڑے۔