مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25141
باب: جو لوگ نظر کے دم کی اجازت دیتے ہیں
من رخص في الرقية من العين
٢٥١٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا ابن أبي ذئب عن الزهري عن أبي أمامة بن سهل (بن حنيف) (١) عن أبيه أن عامرًا مر به وهو يغتسل ⦗١٦٨⦘ فقال: ما رأيت كاليوم (قط) (٢) ولا جلد (مخبأة) (٣)، (فلبط) (٤) به حتى ما يعقل (لشدة) (٥) الوجع، فأخبر بذلك النبي ﷺ، (فدعاه النبي) (٦) ﷺ (٧) (فتغيظ) (٨) عليه، وقال: " (قتلته) (٩) (علا ما) (١٠) يقتل أحدكم أخاه؟ ألا بركت؟ "، فأمر النبي ﷺ (بذلك) (١١) فقال: "اغسلوه"، فاغتسل فخرج مع (الركب) (١٢) (١٣).حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر ، سہل کے پاس سے گذرے جبکہ سہل غسل کر رہے تھے۔ حضرت عامر نے کہا۔ میں نے آج کے دن (دکھائی دینے والے شخص) کی طرح کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی پردہ نشین دوشیزہ کی ایسی چمڑی دیکھی۔ پس (اتنے میں) حضرت سہل زمین پر گرگئے۔ یہاں تک کہ بوجہ شدت تکلیف کے انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کی اطلاع کی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عامر کو بلایا اور ان پر غصہ کا اظہار کیا اور فرمایا : ” تم نے اس کو قتل کردیا ہے۔ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کس بنیاد پر قتل کرتا ہے ؟ تم نے اس کے لئے دعائے برکت کیوں نہیں کی ؟ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (عامر ) کو حکم دیا اور فرمایا۔ ” اس کو غسل دو “ چناچہ انہوں نے غسل کیا اور قافلہ کے ہمراہ چلے گئے۔