مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25130

باب: مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے

في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟

حدیث نمبر: 25130
٢٥١٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن أبي زياد عن سليمان بن عمرو بن (الأحوص) (١) عن أمه أم جندب (قالت) (٢): ⦗١٦٠⦘ رأيت رسول اللَّه ﷺ (٣) (تبعته) (٤) امرأة من خثعم معها (صبي) (٥) لها (به) (٦) بلاء (٧)، (فقالت: يا رسول اللَّه إن هذا ابني وبقية أهلي، وبه بلاء) (٨)، لا يتكلم، فقال رسول اللَّه ﷺ: "ائتوني بشيء من ماء"، فأتي به، فغسل فيه يديه ومضمض فاه (فيه) (٩)، ثم أعطاها فقال: "اسقيه منه (وصبي عليه منه) (١٠) واستشفي اللَّه له"، فلقيت المرأة فقلت: لو وهبت لي منه، فقالت: إنما هو لهذا (المبتلى) (١١)، فلقيت المرأة من الحول فسألتها عن الغلام فقالت: برأ وعقل (عقلًا) (١٢) ليس كعقول الناس (١٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سلیمان بن عمرو بن احوص اپنی والدہ ام جندب سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے پیچھے ایک عورت آرہی تھی اور اس کے پاس اس کا بچہ تھا جس کو کوئی بیماری تھی، یہ عورت کہہ رہی تھی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! یہ میرا بیٹا ہے اور یہی میرے خاندان کا بقیہ (بچا ہوا) ہے، لیکن اس کو کوئی بیماری ہے کہ یہ گفتگو نہیں کرتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میرے پاس تھوڑا سا پانی لاؤ “ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پانی لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور کلی کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ پانی عورت کو دے کر ارشاد فرمایا : ” اس پانی میں سے کچھ اس بچہ کو پلا دو اور کچھ پانی اس بچہ پر انڈیل دو اور اللہ تعالیٰ سے اس بچہ کے لئے شفا مانگو “ (راویہ کہتی ہیں) میں اس عورت سے ملی تھی اور میں نے اس سے کہا تھا۔ اگر تم اس پانی میں سے کچھ مجھے بھی ہدیہ کردو ؟ اس عورت نے کہا یہ پانی تو اسی مصیبت زدہ کے لئے ہے پھر میں اس عورت سے اگلے سال ملی اور میں نے اس سے بچہ کے بارے میں پوچھا ؟ تو اس نے کہا وہ صحت یاب ہوگیا اور وہ ایسی عقل کا مالک ہے کہ وہ عام لوگوں کی عقلوں سے جدا ہے۔

حواشی
(١) في [ز]: (الأخوص).
(٢) في [أ، ط]: (قال)، وكذلك في: [جـ].
(٣) زاد في [هـ]: (رمى جمرة العقبة من بطن الوادي يوم النحر ثم انصرف و).
(٤) في [ط]: (بنعة)، وفي [أ، ح]: (تبغنه).
(٥) في [ط]: (حبي).
(٦) سقط من: [ط].
(٧) زاد في [هـ]: (لا يتكلم).
(٨) سقط من: [جـ].
(٩) سقط من: [ط، هـ].
(١٠) ساقطة في: [أ، ح، ط].
(١١) في [ط]: (اللبتلا).
(١٢) سقط من: [ز].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25130
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف يزيد، أخرجه أحمد (٢٧١٣١)، وابن ماجه (٣٥٣٢)، وعبد بن حميد (١٥٦٧)، وابن سعد ٨/ ٣٠٦، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٢٩٣)، والبيهقي في الدلائل ٥/ ٤٤٤، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ٣٥٢، وأبو نعيم في الدلائل (٣٩٣).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف يزيد . »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1966، 1967، (2/146) [دون رقم في الترقيم المختار]، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3028، 3031، 3031 (م)، 3532، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9635، 9637، 9636، 9650، 9651، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16335، 16336، 16337، 22758، 23689، 23690، 27754، 27755، 27756، 27775، 27776، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1765، والحميدي فى «مسنده» برقم: 361، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1567، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13901، 13910، 14438، 15773، 33916، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5329، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3515، والطبراني فى «الكبير» برقم: 385، 386، 389، 387، 388، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2378، 8082، ترقيم محمد عوامة: 24050»