مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟ باب: مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے
حدیث نمبر: 25129
٢٥١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى (١) بن أبي (بكير) (٢) قال: حدثنا (٣) زهير بن محمد (عن يزيد) (٤) بن خصيفة عن (عمر) (٥) بن عبد اللَّه بن كعب عن نافع عن عثمان بن (أبي) (٦) (العاص) (٧) الثقفي قال: قدمت على رسول اللَّه ﷺ وبي وجع قد كاد يبطلني، فقال (لي) (٨) رسول اللَّه ﷺ (٩): "اجعل يدك اليمنى عليه، ثم قل بسم اللَّه أعوذ بعزة اللَّه وقدرته من شر ما أجد سبع مرات"، ففعلت ذلك فشفاني اللَّه (١٠).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن ابو العاص ثقفی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اس حالت میں حاضر ہوا کہ مجھے ایسی تکلیف تھی جو قریب تھا کہ مجھے ہلاک کردیتی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ” تم اپنے داہنے ہاتھ کو اس درد کی جگہ پر رکھ دو ، پھر یہ الفاظ کہو ” میں اللہ تعالیٰ کی عزت اور ان کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں ہر اس تکلیف سے جو میں محسوس کر رہا ہوں، سات مرتبہ کہو “ پس میں نے یہ عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے شفا عطا فرما دی۔
حواشی
(١) في [ط]: زيادة (ابن آدم).
(٢) في [أ، ح، ط]: (بكر)، وفي [ز]: (كثير).
(٣) في [ز]: زيادة (ابن).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [هـ]: (عمرو).
(٦) في [ط]: (أبو).
(٧) في [جـ، ز]: (العاصي).
(٨) في [ط]: ساقطة.
(٩) سقط من: [ز].